شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / آب شفاء کا قدرتی چشمہ کئی لوگوں کیلئے صحت کا باعث بنا ہے۔

آب شفاء کا قدرتی چشمہ کئی لوگوں کیلئے صحت کا باعث بنا ہے۔

چترال(گل حماد فاروقی) ویسے تو وطن عزیز کا ہر حسہ نہایت خوبصورت ہے مگر خیبر پحتون خواہ اور گلگت بلتستان کے بعض علاقے ایسے بھی ہیں جہاں کی قدرتی حسن سیاحوں کو یہاں آنے پر مجبور کرتے ہیں۔ چترال میں واقع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور سے قدرے فاصلے پر گلگت روڈ پر قدرتی پانی کا ایک چمشہ ہے جسے مقامی لوگ آبِ شفاء کہتے ہیں۔ اس چشمے سے قدرتی طور پر ایسا پانی نکلتا ہے جس کا ذایعہ قدرے کڑوا اور بالکل سپرایٹ یا سیون اپ کی طرح ہے۔


ملک کے کونے کونے سے لوگ یہاں آکر یہ پانی پیتے بھی ہیں اور اپنے اہل و عیال اور مریضوں کیلئے بوتلوں میں بھی بھر کر لے جاتے ہیں۔ ایک مقامی شحص کا کہنا ہے کہ یہ پانی دو سو سالوں سے یہاں جاری ہے اور یہ جسم کی گرمائش دور کرنے اور گردوں کیلئے نہایت مفید ہیں۔ اس چشمے کے پاس ہی قریبی پہاڑوں سے برف پگھل کر ٹھنڈے اور دودھیاں رنگ کا نالہ بھی بہتا ہے جو سیاحوں کا دل موہ لیتا ہے۔


آس پاس سر سبز پہاڑ اور موسمی پھول سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے ہر وقت کھِلے رہتے ہیں۔ اس علاقے میں ٹھنڈے اور صاف پانی کے نہریں بہتی ہیں جس میں ٹراؤٹ مچھلی پائے جاتے ہیں اور یہاں کا ٹراؤٹ مچھلی ذائقے کے لحاظ سے بہت مشہور ہے۔ یہ چشمہ شندور سے نیچے اتر کر گلگت کی طرف ایک پل کے قریب ایک نالے کے پاس واقع ہے جہاں دس منٹ کا پیدل راستہ ہے۔ اگر حکومتی ادارے ان خوبصورت اور پر فضاء مقامات تک سڑکوں کی حالت بہتر کرے اور سیاحوں کی سہولت کیلئے ریسٹ ہاؤس قائم کرے تو ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح یہاں کا رح کریں گے جس سے کروڑوں روپے کا ذر مبادلہ حاصل ہوگا جو یقینی طور پر ا س خوبصورت مگر پسماندہ علاقے سے غربت کی حاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا

Facebook Comments