شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / خاتون ایم پی اے کا تعلق چترال سے نہیں؛ترجیحی لسٹ میں شامل خاتون راہنما سومی فلک ناز نوشہرہ سے تعلق رکھتی ہیں/ابہام کی وضاحت

خاتون ایم پی اے کا تعلق چترال سے نہیں؛ترجیحی لسٹ میں شامل خاتون راہنما سومی فلک ناز نوشہرہ سے تعلق رکھتی ہیں/ابہام کی وضاحت

چترال(نامہ نگار)چترال سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی کے خاتون راہنماء فلک ناز کی مخصوص نشست پر ایم پی اے بننے کے حوالے سے خبر غلط نکلی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے ترجیحی فہرست میں سیریل نمبر 9پر موجود ’’سومی فلک ناز‘‘ چترال کی فلک ناز نہیں بلکہ سومی فلک ناز کا تعلق نوشہرہ سے ہے۔ اس حوالے سے ابہام اسوقت پیدا ہوئی جبکہ ملکی میڈیامیں پی ٹی آئی کے خواتین کی نشست پر موجود ناموں میں سومی فلک ناز کے بجائے صرف فلک ناز شائع کی گئی ۔ تاہم یہ ابہام اسوقت دور ہوئی جب پی ٹی آئی کے صوبائی میڈیا سیل نے میڈیا کو وضاحت جاری کردی کہ ترجیحی فہرست میں نویں نمبر پر موجود خاتون راہنما کا نام فلک ناز نہیں بلکہ سومی فلک ناز ہے ۔ نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی سومی فلک ناز اب خواتین کی مخصوص نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتک صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو 68نشستیں مل گئی ہیں جبکہ پارٹی راہنما پرویز خٹک کے مطابق چند آزاد اراکین بھی پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں جس کے بعد پی ٹی آئی اراکین کی تعداد 70سے زیادہ ہو گی۔ نشستوں کی تقسیم کے فارمولے کے مطابق صوبائی اسمبلی میں کسی پارٹی کی نشستیں 70سے زیادہ ہونے پر اس پارٹی کو خواتین کی 22نشستیں مل سکتی ہیں جبکہ فی الوقت پاکستان تحریک انصاف نے صرف 15خواتین کی فہرست جمع کی ہے اور موجودہ صورتحال میں پارٹی کو مزید 5۔6خواتین کی لسٹ الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرانی ہوگی۔
اس سے قبل قومی میڈیااور بعد ازاں لوکل میڈیا پر شائع ہونے والی اس خبر سے ابہام پیدا ہو گیا تھا تاہم اب پی ٹی آئی کے میڈیا سیل نے اس ک ی وضاحت کردی ہے۔

Facebook Comments