شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چترالمرغی فروش ڈیجیٹل سکیل رکھنے کے پابندہوں گے۔اورزندہ مرغی 190روپے فی کلوگرام فروخت کریں گے۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چترالمرغی فروش ڈیجیٹل سکیل رکھنے کے پابندہوں گے۔اورزندہ مرغی 190روپے فی کلوگرام فروخت کریں گے۔

چترال ( محکم الدین ) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چترال نے کہا ہے ۔ کہ مُرغی فروشوں اورگیس بیچنے والے کوطے شدہ نرخنامے سے زیادہ قیمت وصول کرنے کی اجازت نہیں دیجائے گی۔اورایسے تمام افرادکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔گذشتہ روزپرائس ریویوکمیٹی کااجلاس ہوا۔جس میں تاجربرادری کے نمائندوں اورصدرتجاریونین چترال شبیراحمدنے شرکت کی۔اس موقع پرمرغیوں اورگیس کے نئے نرخ مقررکئے گئے۔جس کے مطابق مرغی فروش ڈیجیٹل سکیل رکھنے کے پابندہوں گے۔اورزندہ مرغی 190روپے فی کلوگرام فروخت کریں گے۔اسی طرح سلنڈرگیس 11.8کلوگرام کی قیمت1500اورپرچون 149روپے فی کلوگرام مقررکیاگیاہے۔ درین اثناعوامی حلقوں نے ڈی ایف سی چترال سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ بازارمیں گلے سڑے فروٹ بیچنے والوں کے خلاف بھی اقدامات اُٹھائے جائیں۔اورروٹی کے وزن اوراس کی پکائی کے معیارکابھی جائزہ لیاجائے۔
Facebook Comments