شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلے خزاں 2018سمسٹر یکم اگست20188سے سارے پاکستان اور ضلع چترال میں شروع ہونگے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلے خزاں 2018سمسٹر یکم اگست20188سے سارے پاکستان اور ضلع چترال میں شروع ہونگے۔

چترال(نمائندہ چترال آفئیرز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلے خزاں 2018سمسٹر یکم اگست20188سے سارے پاکستان اور ضلع چترال میں شروع ہونگے۔ یہ بات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر رفیع اللہ خان نے بتائی۔داخلے میٹرک سے پی ایچ ڈی لیول تک ہونگے۔ضلع چترال کے تمام طلباء وطالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ داخلہ لینے کے خواہشمندطلباء وطالبات بروقت اپنے داخلے کو یقینی بنائیں۔اس سمسٹرمیں پروفیشنل کورسز(اے ڈی ای، بی ایڈ نیواور ایم ایڈ )کے داخلے بھی ہونگے۔ داخلہ فارمز ریجنل آفس کے علاوہ دروش، بونی،گرم چشمہ ، مستوج، بریپ ، تورکہو، شاہگرام، او ر موڑ کہو کے سیل پوائنٹ میں بھی دستیاب ہونگے۔ اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کے ویب سائٹ سے بھی ڈاؤں لوڈ کی جاسکتی ہے۔ مذید معلومات کے لئے ہماری ویب سائٹ www.aiou.edu.pk اورذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔-0346-9890639-0346-9031831 0943-413419
Facebook Comments