شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / خبردار ہوشیار، چترالی نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا گروہ سرگرم

خبردار ہوشیار، چترالی نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا گروہ سرگرم

چترال (نمائندہ چترال آفئیرز)گزشتہ کچھ عرصے سے چترال کے طول وعرض میں ایک گروہ سرگرم عمل ہے جو سادہ لوح نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹ رہا ہے۔ حال ہی میں چار سے زائد متاثرین نے ہم سے رابطہ کیا ہے جن کے مطابق گروہ کا سرغنہ ظفر احمد ، جس کا تعلق چترال توکہو کے رائن سے بتایا جا رہا ہے، نے ان متاثرین سے لاکھوں روپے واپڈا میں نوکری کا وعدہ کرکے ہتھیا لیا ہے۔وہ خود کو واپدا میں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز افیسر بتاتا ہے لیکن نو ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باجود ان نوجوان کو نوکری ملی اور نہ ہی وہ لاکھوں روپے واپس کیے گیے۔ تقریباََ سولہ لاکھ روپے ہتھیانے کے بعد یہ اب ان متاثرین سے بھاگتا پھر رہا ہے۔ گروہ کے سرغنہ کے کوائف نیچے دیے گئے ہیں۔ نام:ظفر احمد والد:لباس خان گاؤن: تورکہو، رائن شناختی کارڈ نمبر:1520208368487 مذکورہ بالا شخص پشاور، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان سفر کرتا رہتا ہے۔ چترال اور پشاور میں بھی جلد ہی اس کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جائے گی۔ لاہور اور اسلام آباد میں بھی اس کے خلاف شکایات درج کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ چترال کے تمام نوجوانوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ اس شخص سے دور رہیں اور کسی بھی طرح کا مالی لین دین نہ کریں۔ اگر کسی شخص کو اس کے بارے میں معلومات ہوں تو مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔ 03434725202 03339534864

Facebook Comments