تورکہو (نمائندہ چترال آفئیرز )تورکہو ریچ سے تعلق رکھنے والی طالبہ  صالحہ رحمت دختر رحمت وزیر نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر مبینہ طور پر خودکشی کی ہے. مقامی پولیس کے مطابق طالبہ چترال کے ایک گورنمنٹ کالج میں‌فسٹ ائیر کی اسٹوڈنٹ تھی، انکی عمر تقریباًاٹھارہ برس تھی. ذرائیع کے مطابق انھوں‌نے فسٹ ائیر کے رزلٹ آوٹ ہونے کے بعد نمبر کم آنے پر دلبرداشتہ ہوکر مبینہ طور پر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا ہے. عینی شاہدین کے مطابق انھوں‌نے دریائے تورکہو میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی ہے،مقامی پولیس میں‌رپورٹ کے بعد لاش کی تلاش جاری ہے . اخری اطلاع تک لاش نہیں‌ملی ہے .