چترال (نمائندہ چترال آفیئرز)پی۔ٹی۔آئی چترال کے تحصیل جنرل سیکرٹری امین الرحمن نے پارٹی قیادت کی جانب سے محمود خان کو وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نامز د کرنے کا خیر م مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی پالیسیوں کے مطابق صوبے میں تبدیلی کا ایک نیا دور شروع ہونے کے ساتھ ساتھ چترال کی ترقی میں بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ پارٹی قائد عمران خان نے ہمیشہ محروم اور پسماندہ علاقوں کواوپر لانے کے لیے اقدامات کئے۔انہوں نے کہا کہ محمود خان کا تعلق بھی پسماندہ ڈویژن ملاکنڈ ہ سے ہے ۔انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن کو ناقابل تسخیر بنایا ملا کنڈ ڈویژن میں انہی کی وجہ سے بلاول بھٹو ،سراج الحق ،امیر مقام اور شہباز شریف کو عبرت ناک شکست ہوئی اور اب صوبے کا بھاگ دوڑ محمودخان کے ہاتھ میں آگئی ہے ۔اور اب انشاء اللہ کئی عشروں تک صوبے میں پی۔ٹی۔آئی کے حکمران ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ محمودخان پارٹی ورکرز کا خیال رکھنے اور اپنی نرم خو ئی کی وجہ سے مشہور ہیں اسی وجہ سے پارٹی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ محمود خان خود بھی چترال کے پسماندگی کے بارے میں بخوبی آگاہ ہیں اور سابقہ دور حکومت میں انکی وزارت میں دیگر اضلاع سے زیادہ چترال میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔آخر میں امین الرحمن کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے محمود خان جیسے ورکر کو وزیر اعلی کے پی کے بنایا ہم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ہم جناب محمود خان وزیر اعلی کے پی کے کو چترال کے دورے کی دعوت دیتے ہیں۔