چترال (نمائندہ چترال آفئیرز) 14 اگست کے دن گوان سٹیڈیم کوغزی میں ویلج کونسل کوغزی کی جانب سے ایک روزہ فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا۔

اس ٹورنامنٹ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ ان کے علاؤہ پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے سینئر وائس پریزیڈنٹ شریف حسین ، پاکستان تحریک انصاف چترال کے تحصیل نائب صدر منظور قادر ، چئیرمن وی۔سی کوغزی خورشید حسین مغل ایڈووکیٹ، پرنسپل عتیق الرحمن اور نائب چیئرمین اعجاز احمد سمیت علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میچ کوغزی کے دو ٹیموں کے مابین ہوا ۔ اس دوران کوغزی،کجو اور کوغزی سے تماشائیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ نوجوان کلپ نے اس ٹورنامنٹ میں فتح کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر منہاس الدین نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی اور آئیڈیل پبلک اسکول اینڈ کالج کوغزی کے پرنسپل نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو نقد انعامات سے نوازا۔
Facebook Comments