شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے فیصلے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کے لئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔

جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے فیصلے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کے لئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔

پشاور(نمائندہ چترال آفئیرز)جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے فیصلے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کے لئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا البتہ ڈپٹی سپیکر کے  لئے ایم ایم اے کے نامزد امیدوار اسعد اسعد محمود کو ووٹ کاسٹ کیا۔اگر وزیراعظم کے لئے امیدوارمتحدہ مجلس عمل سے ہوتا تو اپنا ووٹ استعمال کرتا قومی اسمبلی میں اپنے تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے پانامہ لیکس کے باقی ماندہ افراد کے احتساب،دستور پاکستان میں موجود اسلامی شقوں کے تحفظ اور قانون سازی کے ذریعے غیر اسلامی قوانین کاخاتمہ اور مظلوم طبقہ کیلئے آواز اُٹھاتے رہیں گے کسی سیاسی جماعت کو کندھا دینے کی بجائے اپنی نظریاتی لڑائی خود لڑیں گے اور جماعت اسلامی کے احتساب سب کا اور کرپشن فری پاکستان کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار این اے ون چترال سے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترال نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے
Facebook Comments