شہ سرخیاں
Home / پاکستان / عوام کواعتماد دیں گے کہ آپ کا ٹیکس آپ پر خرچ ہوگا،باہر بھیجا گیا پیسا واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس قائم کریں گے. وزیراعظم عمران خان

عوام کواعتماد دیں گے کہ آپ کا ٹیکس آپ پر خرچ ہوگا،باہر بھیجا گیا پیسا واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس قائم کریں گے. وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(چترال )اسلامی جمہوریہ پاکستان  کے وزیراعظم عمران خان نے کرپٹ مافیا کے خلاف آپریشن،ملک کی لوٹی دولت واپس لانے اور محکمہ جاتی سطح پر کفایت شعاری اپنانے کےلئے ٹاسک فورسز بنانے،بلدیاتی نظام میں اصلاحات،پنجاب پولیس میں بہتری،صاف پانی اور درخت لگانے اور وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کے 22ویں وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ہمیں عظیم قوم بننا ہے،ایسی قوم بھیک مانگ کرنہیں بن سکتی،ہمیں اپنی سوچ اور رہن سہن بدلنا ہوگا،پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں،چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بیوہ خواتین کے کیس کو ترجیحی بنیاد پر سنیں،چاہتا ہوں کوئی بھی مقدمہ ایک سال سے زیادہ وقت نہ لے۔
70 منٹ طویل خطاب میں ان کا کہناتھاکہ اپنے بچوں پر خرچ کرنے کیلئے ملک میں پیسہ نہیں،ہم ان 5 ممالک میں سے ہیں جہاں خوراک نہ ملنے پر عورتوں کی صحت متاثر ہوتی ہے،جہاں گندہ پانی پینے سے بچوں کی اموات ہوتی ہے،کم غذایت کی وجہ سے بچے شدید بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں،وہ صحت مند بچوں کو مقابلہ نہیں کرپاتے، معذوروں کی ذمے داری بھی ہم نے لینی ہے،اسٹریٹ چلڈرن ہمارے بچے ہیں،ہم دھیان نہیں رکھیں تو کون رکھے گا؟
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مزید کہا کہ انسان دو مقاصد کےلئے سیاست کرتا ہے ایک بطور کیرئیر اور دوسرے میرے آئیڈیل قائداعظم محمد علی جناح، میں نے سیاست کو کبھی بھی کیرئیر نہیں سمجھا، سیاست میں اس لئے آیا کہ پاکستان کو ویسا ملک بنائیں جیسا اسے ہونا چاہیے،قائد اعظم اوراقبال کا پاکستان چاہتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت گئی تو قرضہ 60ارب روپے تھا جو کہ 2013 میں بڑھ کر 15 ہزار ارب اور اب یہ 28 ہزار ارب روپے ہوچکا ہے،روپے پر سارا دبائو بیرونی قرضوں کی وجہ سے ہے،ایک طرف قوم مقروض ہے ،دوسری طرف صاحب اقتدار کا طرز زندگی انگریز دور جیسا ہے ،ڈی سی ،کمشنر، گورنر بڑے بڑے گھروں میں رہتے ہیں،اگر ملک اسی طرح چلتا رہا تو قوم ترقی نہیں کرےگا،وزیر اعظم ہاؤس1100 کینال پر محیط ہے ،اس کے سالانہ اخراجات کروڑوں روپے کے ہیں،وزیراعظم کی 80گاڑیاں اور 33 بلٹ پروف گاڑیاں ہیں،وہاں 524 ملازم ہیں۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے اپنے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو 22 سال سے میرے ساتھ ہیں،انہوں نے تانگہ پارٹی کا طعنہ بھی سنا،بڑے مشکل وقت میں میرے ساتھ چلنے والوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہاں لوگ اقتدار میں آتے ہی پیسا بنانے کیلئے ہیں،سابقہ حکومتوں نے قرضہ لے کر کہاں خرچ کیا قوم کو بتائوں گا،میں نے ساری زندگی میں ایک چیز سیکھی ہے مقابلہ کرنا،میں 2 ملازم اور 2گاڑیاں رکھوں گا،صرف 2گاڑیاں رکھوں گا باقی نیلام ہوں گی،وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنائیں گے۔
انہوں نے مدینہ کی ریاست کےلئے خلفا راشد ین کی زندگی سے کئی مثالیں دی اور کہا کہ یہ اصول مغرب نے اپنالئے ہیں،صاحب اقتدار کرپشن کرتا ہے تو ادارے تباہ ہوتے ہیں،کوئی بھی ملک اتنی کرپشن برداشت نہیں کر سکتا،کرپشن کے خاتمے کیلئے پورا زور لگانا ہے،آج وقت ہے کہ ہم اپنی حالت بدلیں۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ بیرونی ملک مقیم پاکستانوں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کریں گے،ہمیں اس وقت ڈالر کی ضرورت ہے، اوورسیز پاکستانی اپنا پیسا پاکستان کی بینکوں میں رکھوائیں، بیرونی ملک پاکستانیوں کیلئے پیسے ملک بھیجنے میں آسانیاں پیدا کریںگے،بیرون ملک کام کرنے والے ملک کا اثاثہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باہر پیسا رکھنے والا سیاستدان باہر سے کنٹرول بھی ہوسکتا ہے،میں پوچھتا ہوں وہ کیسا لیڈر ہے جو اپنی دولت باہر رکھتا ہےاور پاکستان میں سیاست میں کرتا ہے،کبھی کسی پارٹی کو ووٹ نہ دیں جس کا سارا پیسا اس ملک میں نہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوام کواعتماد دیں گے کہ آپ کا ٹیکس آپ پر خرچ ہوگا،باہر بھیجا گیا پیسا واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس قائم کریں گے،ہم سادگی اور کفایت شعاری کی مہم چلائیں گے،بڑے بڑے گھروں میں رہنے والے لوگ ٹیکس نہیں دیتے،سب سے پہلے ایف بی آر کو ٹھیک کرنا ہے۔
تعلیم کے شعبے میں عمران خان نے سرکاری سکولوں کے معیار کع بہتر بنانے کے عظم کا اظہار کہا۔
وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے چند اہم نکات یہ ہیں:
عوام کو اعتماد دیں گے کہ اُن کا پیسہ جائز طریقے سے خرچ ہو گا۔
سب سے پہلے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کو ٹھیک کریں گے۔
پانی کی قلت دور کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔
جنوبی پنجاب کو ہر صورت صوبہ بنائیں گے۔
پورے ملک میں ہیلتھ انشورنس فراہم کریں گے۔
Facebook Comments
error: Content is protected !!