شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / دروش میں سیلاب؛ مقامی پولیس نے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، مرکزی شاہراہ کھول دی

دروش میں سیلاب؛ مقامی پولیس نے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، مرکزی شاہراہ کھول دی

دروش(نا مہ نگار) عید کے پہلے روز دروش کے مختلف مقامات پر آنیوالے  سیلاب اور ہنگامی صورتحال میں دروش پولیس نے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سیلاب کی وجہ سے چترال پشاور روڈ مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو گئی تھی  جسے تھانہ دروش کے ایس ایچ او سب انسپکٹر بلبل حسن نے پولیس جوانوں کے ہمراہ کام کرتے ہوئے جلد ہی ٹریفک کیلئے کھول دیا، اس موقع پر پولیس ٹریکٹر کا بندوبست بھی کرایا تاکہ سڑک سے بھاری ملبہ ہٹایا جاسکے۔ اسی طرح مختلف مقامات پر امدادی سرگرمیوں میں پولیس جوانوں نے بھرپور حصہ لیا۔ عیدکے پہلے روز شدید بارشوں کے بعد کرنل مراد اسٹیڈئم دروش میں عید کا اجتماع منعقد نہ ہو سکتا جسکی وجہ سے درجنوں مساجد میں نماز عید ادا کی گئی۔ دروش پولیس نے مساجد کو سیکورٹی فراہمی کے ساتھ ساتھ سیلاب سے پیدا ہونے والے صورتحال میں بھی  مکمل چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف مرکزی شاہراہ کو کھول دیا بلکہ دیگر علاقوں میں پہنچ کر بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا۔
Facebook Comments