شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بہت جلد وزیر اعلی خیبر پختوانخوہ جناب محمود خان صاحب سے ملاقات کرکے ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال چترال کو کیٹگری۔A میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔سینئر وائس پریذیڈنٹ پی۔ٹی۔آئی مقبول میرانی

بہت جلد وزیر اعلی خیبر پختوانخوہ جناب محمود خان صاحب سے ملاقات کرکے ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال چترال کو کیٹگری۔A میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔سینئر وائس پریذیڈنٹ پی۔ٹی۔آئی مقبول میرانی

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) پی۔ٹی۔آئی چترال انصاف یوتھ ونگ کے سنئیر وائس پریذیڈنٹ مقبول میرانی نے پی۔ٹی۔آئی انصاف یوتھ ونگ چترال کے عہدہ داروں کے ساتھ جن میں صدرضیاء الرحمن ، سینئر وائس پریذیڈنٹ محبوب الرحمن اور سینئرر وائس پریذیڈنٹ اسداللہ شامل ہیں ۔سینئر وائس پریذیڈنٹ یوتھ ونگ چترال مقبول میرانی نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد وہ اور ان کے ساتھی وزیر اعلی خیبر پختواہ جناب محمود خان صاحب سے ملاقات کریں گے۔ جس میں ڈی۔ایچ ۔کیو ہسپتال کو گریٹ ۔Aمیں تبدیل کرنے کا مطالبہ کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال میں ڈاکٹروں کی کمی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں اور مریضوں دونوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ ڈاکٹرز مریضوں کو اتنا وقت نہیں دے پا رہے جنتاان کو دینا چاہیے ۔جس کی وجہ سے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ضلع چترال کے سب سے بڑے ہسپتال میں مریضوں کے لیے سہولیات کی کمی ہے ہسپتال دو سو بیڈوں پر مشتمل ہے جوکہ مریضوں کے لیے ناکافی ہیں۔اس کے علاوہ اور بھی مسائل ہیں جیسا کہ کارڈیالوجسٹ ، سی۔ٹی اسکین مشین ، ایم ۔آر ۔آئی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کو بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو پشاور جانا پڑرہا ہے جبکہ ہسپتال کو گریٹ ۔A کرنے پر تمام عوامی مسائل حل ہوجائینگے۔

Facebook Comments