شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال بازار کے لیے پبلک واش رومز بنا کر تجار یونین کے صدرشبیر احمد نے تجاربرادری سے کیا اپناوعدہ پورا کرلیا ۔ ایم۔این۔اے،ایم۔پی۔اے اور ڈپٹی کمشنر چترال کی افتتاحی تقریب میں شرکت

چترال بازار کے لیے پبلک واش رومز بنا کر تجار یونین کے صدرشبیر احمد نے تجاربرادری سے کیا اپناوعدہ پورا کرلیا ۔ ایم۔این۔اے،ایم۔پی۔اے اور ڈپٹی کمشنر چترال کی افتتاحی تقریب میں شرکت

چترال (نمائندہ چترال آفئیرز)تجار یونین کے صدر جناب شبیر احمد صاحب کی کوششوں سے 20سال بعد تجار برادری کے لیے پبلک واش رومز بنائے گئے ہیں جن کا افتتاح بدھ کے روز کیا گیا۔اس سے قبل چترال بازار میں دوکانداروں اور عوام کے لیے واش رومز موجود نہیں تھے ۔شبیر احمد نے تجار یونین کے صدر منتخب ہوتے ہی ترجیحی بنیادوں پر تجار برادری کے مسائل حل کرنا شروع کردئیے جن میں سے سرفہرست پبلک واش رومز بھی تھے ۔چترال بازار میں پبلک واش رومز نہ ہونے کی وجہ سے دوکانداروں اور عوام کو مشکل کا سامنا تھا لیکن تجار یونین کے صدر نے اپنے وعدے کے مطابق پبلک واش رومز بنا کر اپنا وعدہ پوراکرلیا ۔

بدھ کے روز پبلک واش رومز کی افتتاحی تقریب میں نو منتخب ایم۔این ۔اے جناب مولانا عبدالاکبر ،نومنتخب ایم۔پی۔اے مولانا ہدایت الرحمن ،ڈپٹی کمشنر چترال ،اے۔سی صاحبان اور معروف عالم دین جنا ب اسرار الدین الہلال نے شرکت کی اور فیتہ کاٹ کر پبلک واش رومز کو دوکانداروں اور عوام کے استعمال کے لیے کھول دیا گیا۔

یاد رہے کہ تجار یونین کے صدر جناب شبیر احمد تجار برادری کی صحیح معنوں میں ترجمانی کرتے ان کے مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ہر مسئلے کی نشاندہی اور ان مسائل کو حل کرتے آئے ہیں ۔اس قبل سے (اسپہ چھترار صفاچھترار) کے نام سے چترال بازار کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ایک جامع پروگرام بھی ترتیب دیا گیا تھا جس کی بدولت چترال بازار میں صفائی و سھترائی کا عمل جاری ہے ۔تجار یونین کے صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چترال بازار اور تجار برادری کے تمام مسائل بہت جلد حل کرلیے جائیں گے۔انہوں نے اپنی اور اپنی پوری کابینہ کی جانب سے ایم۔این۔اے جانب عبدالاکبر ،ایم۔پی۔اے ہدایت الرحمن ،ڈپٹی کمشنر چترال کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments