شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی ایم اپی اے وزیرزادہ نے آج صوبائی اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کےخلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی۔

پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی ایم اپی اے وزیرزادہ نے آج صوبائی اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کےخلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی۔

پشاور(نمائندہ چترال آفئیرز) گستاخانہ خاکوں کےخلاف جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے وہاں آج خیرپختونخوا اسمبلی میں چترال سے اقلیتوں کی خصوصی نشست پر منتخب ہونے والا ممبر صوبائی اسمبیلی  وزیرزادہ نے بھی گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے قرارداد صوبائی اسمبیلی میں جمع کرادی۔

ایم اپی اے وزیرزادہ کا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی علیمات نہ صرف مسلمانوں بلکہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں اور ہالیند کی حکومت گذشتہ کئی سالوں سے ان افراد کی سرپرستی کر رہی ہے جو گستاخی کا مرتکب ہو رہے ہیں۔

جس کی وجہ سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کی دل آزاری ہورہی ہے۔ لہذا صوبائی اسمبلی سے سفارش کی جاتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ ہالینڈ کے ہائی کمشنر کو طلب کرکے مسلمانوں اور اقلیتی براداری کے احساسات و جذبات سے اگاہ کیا جائے اور اپنے اس گستاخانہ فیصلے پر نظرثانی کرنے کا پرزور مطالبہ کیا جائے اور اگر وہ راضی نہ ہو تو اس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں اور اسلامی کانفرنس کی سطح پر اس کے خلاف آئیندہ آئندہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے وفاقی حکومت اقدامات اٹھائیں۔ اقلیتی براداری اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔


واضح رہے کہ وزیرزادہ چترال کے انتہائی پسماندہ گائون کیلاش ویلی سے تعلق رکھتے ہیں اور اقلیتوں کی خصوصی نشست پر وہ صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف چترال کے جنرل سیکریٹری جناب اسرار الدیں صبور، پی ٹی آئی کے سینئر وکیل جناب ایڈکیٹ رحیم اللہ اور پی ٹی آئی لٹکوہ کے شیر جہان ساحل موجود تھے۔

Facebook Comments