شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال پولیس کے انسپکٹر سلطان بیگ المعروف دبنگ روڈ حادثے میں جان بحق،بھانجاشدیدزخمی،ء چرون سے چترال آنے والی گاڑی برنس کے مقام پرحادثے کاشکار5افرادزخمی

چترال پولیس کے انسپکٹر سلطان بیگ المعروف دبنگ روڈ حادثے میں جان بحق،بھانجاشدیدزخمی،ء چرون سے چترال آنے والی گاڑی برنس کے مقام پرحادثے کاشکار5افرادزخمی

چترال(نمائندہ چترال افىيرز) چترال پولیس کے انسپکٹرسلطان بیگ منگل4ستمبر کے دوپہر اپنے ذاتی گاڑی  جمنی میں گھرجاتے ہوئے بیلپھوک کے مقام پرحادثے کا شکارہوکر جان بحق ہوگیا ہے گاڑی میں اس کے ہمراہ اس کابھانجاحمیدبھی تھاجوشدیدزخمی ہے۔ایمبولینس میں زخمیوں کوڈی ایچ کیوہسپتال چترال پہنچایاگیا۔مرحوم انسپکٹرانوسٹی گیشن پولیس چترال میں تعینات تھے۔مرحوم نہایت ایماندار،دیانت دار اور دبنگ ٹائپ کا پولیس آفیسرتھا۔عوام میں بھی مرحوم دبنگ انسپکٹرکے نام سے مشہورتھا۔مرحوم اپنی بے داغ اور دبنگ کردار کی وجہ سے عوام الناس میں خاصے مقبول تھے۔ بحیثیت ایس ایچ او تھانہ بونی آپ نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا تھا اسی لئے دبنگ کا نام سنتے ہی جرائم پیشہ افراد کانپتے تھے۔دودن قبل اس کے بیٹے کی شادی ہوئی تھی۔ایک اور حادثے میں چرون سے چترال آنے والی گاڑی برنس کے مقام پرحادثے کاشکارہوئی جسمیں میں عبدالقادر،زوجہ عبدالقادر اور انکی بیٹی کے علاوہ زوجہ مصطفیٰ اور اسکابیٹا ساکنان چرون زخمی ہوئے ہیں۔جوتورکہوسے آنے والی سوزوکی سے لفٹ لیکرچترال آرہے تھے گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہے۔
Facebook Comments