شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدلالاکبر چترال اور ممبر صوبائی اسمبلی مخصوص نشست وزیر زادہ کیلاش ملاکنڈ ڈیویژن میں بجلی اور ٹیلیفون بلز ٹیکس کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدلالاکبر چترال اور ممبر صوبائی اسمبلی مخصوص نشست وزیر زادہ کیلاش ملاکنڈ ڈیویژن میں بجلی اور ٹیلیفون بلز ٹیکس کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال افىيرز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اگلے پانچ سالوں میں ملاکنڈ ڈویژن بشمول چترال کوہر قسم کے وفاقی اور صوبائی ٹیکسز سے مستشنیٰ قراردیاتھا۔اور وعدہ کیا گیا تھا لیکن اب ٹیلیفون اور بجلی وغیرہ کے بلز میں اضافی ٹیکس لیا جارہا ہے۔جوکہ وعدہ خلافی ہے۔ملاکنڈ ڈویژن کے ممبران قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی اس سلسلے میں اسمبلی کے فلور پر آواز اُٹھائے۔اُنہوں نے چترال سے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی اور مخصوص نشست سے ممبرصوبائی اسمبلی وزیرزادہ کلاش سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کردار ادا کریں۔
Facebook Comments