شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / یوم دفاع کے دن کوغزی دھرتی کے شہداء کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیاگیا،،،سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے اور فاتحہ خوانی کی۔

یوم دفاع کے دن کوغزی دھرتی کے شہداء کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیاگیا،،،سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے اور فاتحہ خوانی کی۔

کوغزی چترال ( ایم فاروق) پورے ملک کی طرح کوغزی چترال میں بھی 6 ستمبر کو "یوم دفاع ” ہمیں پیار ہے پاکستان سے” انتہائی جوش و ولولے کے ساتھ منایا گیا۔  اس دن کی مناسب سے گورنمنٹ ہائی سکول کوغزی کے "بوائے سکاوٹس” کے دستے نے شہداء کے لواحقین سے اظہار یک جہتی کے لئے ایک واک کا اہتمام کیا گیا جسمیں سکول کے بچے اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ سکول کے اساتذہ اور طلبہ نے پاک فوج اور چترال سکاؤٹس سے تعلق رکھنے والے کوغزی دھرتی کے تمام شہداء کے قبروں پر سلامی دی، ملی نغمے پیش کئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔اس دوران مقامی لوگ اور شہیدوں کے ورثاء بھی موجود تھے۔ پروگرام کے اختتام پر گورنمنٹ ہائی سکول کوغزی کے ٹیچر امتیاز احمد نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک دھرتی پر قربان ہونے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا ہم سب پر فرض ہے ، ہمیں یوم دفاع کے دن کے حوالے سے آنے والی نسلوں کو روشناس کرانا چاہیے کہ یہ ملک بہت سی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے  ۔ انھوں نے یوم دفاع کے دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
Facebook Comments