شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تحریک انصاف چترال کی ویلج کونسل سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی جلد از جلد کی جا ئے گی

تحریک انصاف چترال کی ویلج کونسل سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی جلد از جلد کی جا ئے گی

چترال( نمائندہ چترال افىيرز) گذشتہ روزپاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے کارکنان کا ایک اہم اجلاس پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی آفس میں منعقد ہوا۔جسمیں  پی ٹی آئی ضلعی صدر عبد الطیف، سابق صوبائی نائب صدر سجاد احمد خان ، جمشید الدین ، حیات الرحمن ، نذیر احمد صدر آئی ایس ایف چترال ، رضی الدین سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے  کثیر تعداد میں شر کت کی۔ میٹنگ میں پارٹی امور زیر بحث آئے کارکنان نے پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے اپنے اپنے تجاویز پیش کئے۔میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ جلد از جلد ویلج کونسل سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کی جا ئے گی۔ پارٹی کارکنان نے مطالبہ کیا کہ گذشتہ الیکشن میں غیر فعال پارٹی عہدیداروں کی جگہ پارٹی کے متحرک ورکروں کوموقع دیا جا ئے۔پارٹی کا نام استعمال کرکے ذاتی مفادات حاصل کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اور اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ حالیہ انتخابات میں جن لوگوں نے پارٹی کے لیے قربانی دی اور کارکردگی دیکھائی ہے انہی لوگوں کی مشاورت سے پارٹی کو منظم کیا جا ئے ۔آخر میں ضلعی صدر عبدالطیف نے ورکروں سے مشا ورت کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا کہ دس دن کے اندر اندر پارٹی کو فعال بنانے کے لئے اقدامات کئے جا ئیں گے۔اور دیگر تنظیمات کو فعال بنا یا جائے گا ۔
Facebook Comments