شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پشاور سے چترال جانے والی گاڑی کو دیر بالا کے قریب حادثہ،،

پشاور سے چترال جانے والی گاڑی کو دیر بالا کے قریب حادثہ،،

چترال: (ایم۔فاروق کوغزی چترال )

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات پشاور سے چترال آنے والی فلائنگ کوچ جب دیر کے قریب پہنچی تو چکیاتن کے مقام پر پل سے نیچے گر گئی، جسکی وجہ سے گاڑی میں سوار تمام مسافر شدید زخمی ہوئے جن کو مقامی لوگوں اور دیگر ڈرائیوروں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دیر منتقل کیا جہاں پر انکو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ،تاہم آخری اطلاعات کے مطابق کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

 یاد رہے  کہ کئی عرصے سے پشاور،اسلام آباد اور راوالپنڈی سے چترال کو گاڑیاں رات کے وقت  سروس کرتی ہیں جس کی وجہ سے ماضی میں سینکڑوں حادثات رونما ہوئے  اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں ہیں۔ لہزا اب متعلقہ انتظامیہ اس کا فوراََ نوٹس لے۔
Facebook Comments