شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ورلڈ کلین اپ ڈے کے موقع پر چترال پولو گراونڈ کو الائشوں اور کوڑا کرکٹ سے صاف کردیا گیا

ورلڈ کلین اپ ڈے کے موقع پر چترال پولو گراونڈ کو الائشوں اور کوڑا کرکٹ سے صاف کردیا گیا

چترال (نمائندہ چترال افىيرز) ورلڈ کلین اپ ڈے کے موقع پر چترال پولو گراونڈ کو الائشوں اور کوڑا کرکٹ سے صاف کردیا گیا جس میں مقامی سکول کے طلباء اور سول سوسائٹی کے رضاکاروں نے کثیر تعدادمیں حصہ لیا۔ ہاشو فاونڈیشن، انٹگریٹڈ ڈویلپمنٹ پروگرام (آئی سی ڈی پی ) ،ضلعی انتظامیہ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور تجار یونین نے مشترکہ طور پر اس دن کو منایا جس کا مقصد عوام میں یہ شعور بیدار کرنا تھا کہ انہیں اپنے اردگرد پبلک مقامات میں صفائی کی خصوصی مہم شروع کرنے یا ڈیزاسٹر کے بعد پارک، کھیل کے میدان یا گلی کوچوں میں پڑی ملبے کو ہٹانے کے لئے حکومت کی طرف دیکھتے ہوئے انتظار کرنے کی بجائے اجتماعی قدم لے کر اسے صاف کرنا چاہئے۔ کلین اپ کی اس عالمی دن کی اہمیت پر ہاشو فاونڈیشن کے خالد احمداور نظام علی، آئی سی ڈی پی کے رحمت غفور بیگ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمن افیسر رحمت خان نے روشنی ڈالی اور کہاکہ پولو گراونڈ چترال شہر کا واحد میدان ہے جہاں پولو کھیلنے کے ساتھ ساتھ شام کے وقت بچے اور نوجوان مختلف کھیل کھیلتے ہیں اور سیر سپاٹے کے لئے ایک خاصی تعداد اس طرف رخ کرتی ہے اور گزشتہ عیدالاضحی کے موقع پر یہاں پر مویشی منڈی لگنے کے بعد یہاں الائش اور کوڑ اکرکٹ بھرگئے تھے جس کی صفائی ناگزیر ہوگئی تھی۔ اس سے قبل سکول کے طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ایک آگہی واک کا بھی اہتمام کیا جوکہ پولوگرانڈ پر پہنچ کر ختم ہوگئی ۔

Facebook Comments