شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال سے تعلق رکھنے والے دو ڈاکٹروں کی بطور "مینیجمینٹ آفیسر ہیلتھ” تقرری کی نوٹیفکیشن جاری،،،،،،!!!!!

چترال سے تعلق رکھنے والے دو ڈاکٹروں کی بطور "مینیجمینٹ آفیسر ہیلتھ” تقرری کی نوٹیفکیشن جاری،،،،،،!!!!!

چترال (ایم۔فاروق نمائندہ چترال افىيرز )
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے صوبے بھر سے 59 ڈاکٹروں کو بطور ہیلتھ مینیجمینٹ آفیسر کے عہدے پر ترقی دیدی۔ اس مقصد کے لیے صوبے بھر سے قابل اور تجربہ کار ڈاکٹروں کو ان کے تجربات، تعلیمی اسناد اور خدمات کی بنیاد پر منتخب کرلیا گیا ۔
 یاد رہے کہ اس شعبے سے وابستہ چترال کے دو بیٹوں کو انکی اعلٰی تعلیم، کارکردگی ،محنت اور مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی دیدی گئی جن میں ڈاکٹر فیاض علی رومی اور ڈاکٹر حیدر الملک شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر فیاض علی رومی نے آسٹریلیا کے "ملبرون یونیورسٹی” سے (ایم۔پی۔ایچ ) کی ڈگری حاصل کی ہے۔
Facebook Comments