شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال جیسے پسماندہ علاقے میں سائیکالوجسٹ کی غیرموجودگی ذہنی اوردماغی امراض میں اضافے کی اہم سبب ہے۔ڈاکٹر خالد مفتی

چترال جیسے پسماندہ علاقے میں سائیکالوجسٹ کی غیرموجودگی ذہنی اوردماغی امراض میں اضافے کی اہم سبب ہے۔ڈاکٹر خالد مفتی

چترال (نمائندہ چترال افىيرز)ملک کے مایہ نازماہرنفسیات ودماغی امراض پروفیسرڈاکٹرخالدمفتی نے کہاکہ  چترال جیسے پسماندہ علاقے میں سائیکالوجسٹ کی غیرموجودگی ذہنی اوردماغی امراض میں اضافے کی اہم سبب ہے۔وہ ٹاون ہال چترال میں ہورائزن ،ضلعی انتظامیہ اورچترال پریس کلب کے اشتراک سے آگاہی سمینارسے خطاب کررہے تھے۔ڈاکٹرخالد مفتی نے کہاکہ
چترال میں نوجوانوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے  واقعات تشویش ناک ہیں۔میڈیکل کیمپ میں مریضوں کامعائنہ کرنے کے بعدیہ واضح ہوگیاکہ چترال میں ڈپریشن کے کیسزمیں اضافہ ہورہاہے خاندان کی روایتی زندگی متاثرہورہی ہے ۔والدین اوربچوں کے درمیان ہم آہنگی اوررابطوں کافقدان ہے۔جس کے باعث بچوں میں تنہائی اورمایوسی کااحساس بڑناقدرتی بات ہے ۔تقریب سے خطا ب میں ڈی ایچ اوچترال ڈاکٹراسراراللہ نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال میں دماغی امراض کے ماہرڈاکٹرکی تعینانی کے لئے صوبائی حکومت کوتجاویزدی گئی ہیں۔تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال مہناس الدین ،عنایت اللہ اسیر،شریف شکیبپ،قاری جمال عبدالناصر  اور فیاض احمد نے  بھی خطاب کیا۔
ڈاکٹرخالدمفتی نے ہورائزن کے طرف سے ڈاکٹروں اورنوجوان اساتذہ کودماغی صحت کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے کی پیش کش کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین نے کہاکہ چترال میں گذشتہ کئی سالوں سے نوجوانوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات پوری سوسائٹی کے لئے باعث تشویشن ہے۔اوراس سلسلے میں مناسب مطالعہ کرکے عملی طورپراقدامات کی ضرورت ہے۔اورڈاکٹرخالدمفتی کااپنے ٹیم کے ہمراہ چترال آنا،یہاں فری میڈیکل کیمپ قائم کرنااس کی ایک کڑی ہے جس کے لئے چترال کے عوام اُن کے مشکورہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اس سماجی مسئلے کے تمام پہلوں کوسامنے لانے اورحل تلاش کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔شرکاء محفل نے چترال میں خودکشیوں کی بڑھتی ہوئی صورتحال سائیکالوجسٹ کی غیرموجودگی ،ذہنی اوردماغی امراض میں اضافے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اپنے اراء اور تجاویز پیش کی۔اس سے قبل ہورائزن کے زیراہتمام چترال میں ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ منعقدہوا۔جس میں ڈاکٹرخالدمفتی اوراُس کی ٹیم نے صبح سے شام تک بلاناغہ سینکڑوں مریضوں کامعائنہ کیااوراُن میں مفت ادویات کے تقسیم کے ساتھ اُن کی ٹیسٹ بھی کئے گئے۔
درین اثناء ایف ایم 97چترال میں رات7سے8بجے’’ذہنی صحت کے موضوع‘‘  پرخصوصی پروگرام میں ڈاکٹر خالد مفتی سے ٹیلیفون کالز اور ایس ایم ایس کے ذریعے مریضوں نے براہ راست رابطہ کیا ۔
Facebook Comments