شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / فور بائی فور کلب چترال کی سرفرنگا جیپ ریلی میں شرکت؛ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ

فور بائی فور کلب چترال کی سرفرنگا جیپ ریلی میں شرکت؛ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ

 چترال(نمائندہ چترال افىيرز) چترال فور بائی فور کلب کی ٹیم سرفرنگار ،سکردو میں منعقد ہونے والے’’ سرفرنگار کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی‘‘ میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سکردو گلگت بلتستا ن میں ’’ پاک وہیلز‘‘ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی میں چترال فور بائی فور کلب کی پانچ گاڑیوں پرمشتمل 15رکنی ٹیم نے آفتاب احمد شاہ اور سنگین علی غازی کی قیادت میں حصہ لیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ سی کیٹیگری (اسٹاک) میں 4×4کلب چترال کے کامران الٰہی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ ڈی کیٹیگری میں ضیاء الرحمن، سلمان احمد خان اور اسد شاہنوی نے بالترتیب چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن حا صل کئے۔ اختتامی تقریب میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کامران الٰہی کو ڈیڑھ لاکھ انعام دیا جبکہ چترال فور بائی فور کلب کو ’’ بہترین کلب ‘‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔ یاد رہے کہ ’’سرفرنگار کولڈ ڈیزرٹ ریلی پاکستان کی دوسری بڑی ریلی ہے جسمیں ملک بھر سے لوگوں نے شرکت کیں ۔ ریلی کے ٹریک کی لمبائی چالیس کلومیٹر تھی جس میں 15کلومیٹر ریتلی ٹیلہ بھی شامل تھا۔
Facebook Comments