شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال میں ایک اور حوا کی بیٹی نے خودکشی کرلی۔

چترال میں ایک اور حوا کی بیٹی نے خودکشی کرلی۔

چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے خواتین میں خودکشیوں کی بڑھتی ہوئی رحجان نہایت تشویش نا ک حد تک زیادہ ہے۔ چترال کے علاقے کاری میں ایک خاتون نے خود کشی کرلی۔ چترال پولیس کے مطابق کاری بالا کی رہائشی پرواز بی بی دختر عبد القادر کی شادی سرور نامی شحص سے ہوئی تھی جو پنجاب کا رہنے والا ہے اورشوہر کے ساتھ آئے روز جھگڑے اور ان پر تشد د کی وجہ سے اس نے سرور سے طلاق لی تھی ۔ طلاق لینے کے بعد وہ اپنے میکے آکر رہنے لگی جس کا ایک چھ سالہ بیٹا بھی اس کے ساتھ تھا۔
گزشتہ رات پچھلے پہر کو ا س نے زہر کھاکر زندگی کا حاتمہ کرلی۔ اس کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لاکر پوسٹ مارٹم کی گئی اور بعد ازاں ورثاء کے حوالہ کی گئی جسے کاری کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکشی کی وجہ گھریلوں ناچاقی بتائی جاتی ہے۔ چترال کے خواتین کا ضلع سے باہر شادیاں اکثر ناکامی سے دوچار ہوتی ہیں جن کی ڈراپ سین یا تو پر تشدد قتل ہوتا ہے یا پھر طلاق اور اکثر ایسے شادیوں میں پیشہ وار دلال ملوث ہوتے ہیں جو باہر سے آئے ہوئے لوگوں سے بھاری رقم لیکر لڑکی کے والدین کو نہایت کم پیسے دیتے ہیں باقی خود ہڑپ کرتی ہے اور با الآحر لڑکی کی زندگی تباہ ہوجاتی ہے۔
Facebook Comments
error: Content is protected !!