شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال کے نامور شخصیت انجینئر فضل ربی کی گولین گول پاور پراجیکٹ کے پی۔ڈی جاوید آفریدی سے ملاقات،، اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال۔۔۔!!!!

چترال کے نامور شخصیت انجینئر فضل ربی کی گولین گول پاور پراجیکٹ کے پی۔ڈی جاوید آفریدی سے ملاقات،، اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال۔۔۔!!!!

کوغزی: (نمائندہ ایم۔فاروق)تفصیلات کیمطابق گزشتہ دنوں واپڈا آفس کوغزی میں پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے نائب صدر انجینئر فضل ربی (بانی ہائیڈرو انجینئرنگ اینڈ ایکوئپمنٹ کمپنی ٹیکسلا) اور گولین گول ہائیڈرو پاور کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جاوید آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ اس ملاقات میں پراجیکٹ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس دوران انجینئر فضل ربی کے ہمراہ ہائیڈرو پاور سے تعلق رکھنے والے ماہر ٹیکنیکل سٹاف بھی موجود تھے۔ اس تفصیلی ملاقات میں انجینئر فضل ربی نے اپر چترال کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ، بجلی کی فراہمی میں فنی مسائل اور وہاں کے صارفین کے مشکلات سے پی۔ڈی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اپر چترال میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام مشکلات سے دو چار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں گریجویٹ انجینئر اور سب انجینئر اور نان ٹیکنیکل سٹاف موجود ہونے کے باوجود پراجیکٹ پر ضلع سے باہر کے لوگوں کو تعینات کرنا یہاں کے  عوام کیساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے اور متعلقہ محکمہ میں ان کی تعیناتی ہماری اولین ترجیح ہے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر جاوید آفریدی نے کہا کہ ٹیکنیکل سٹاف کی تعیناتی واپڈا کے اختیار میں ہے ، اس معاملے میں ادارہ کی جانب سے تحریری ٹیسٹ کے بعد منتخب کیا جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ علاقے کے تجربہ کار انجینئرز ،ٹیکنکل و نان ٹیکنیکل افراد کے ساتھ میری ہمدردی ہے اور انکے مسائل کے حل کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ اس ملاقات کے اختتام  پر انجینئر فضل ربی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقامی انجینئرز کی تعیناتی کے لیے اپنی  کوششیں جاری رکھیں گے اور عنقریب اس سلسلے میں واپڈا کے حکام بالا اور متعلقہ وزراء سے بھی ملاقات کریں گے ۔
Facebook Comments
error: Content is protected !!