شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تجار یونین کی جانب سے ون۔وے ٹریفک اور تین دوکانوں کو بغیر نوٹس کے سیل کرنے پر چترال بازار میں ہڑتال ،مطالبات کی منظوری تک ہرتال جاری رہے گی۔ صدر تجار یونین چترال

تجار یونین کی جانب سے ون۔وے ٹریفک اور تین دوکانوں کو بغیر نوٹس کے سیل کرنے پر چترال بازار میں ہڑتال ،مطالبات کی منظوری تک ہرتال جاری رہے گی۔ صدر تجار یونین چترال

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) چترال بازار میں ون ۔وے ٹریفک کے خلاف احتجاجا ہرتال جاری ہے۔آج بدھ کے روز چترال میں تجار یونین کی کال پر ون ۔وے ٹریفک کے خلاف تجار برادری نے ہرتال کردیا ہے جس کی وجہ سے چترال بازار میں دوکانیں بند ہیں۔
گزشتہ روزتجار یونین اور تجار برادری نے چترال بازار میں ون۔وے ٹریفک اور تجاربرادری کو درپیش مشکلات کے خلاف ہرتال کی کلا دی تھی جس پر عملدرآمدکرتے ہوئے بازار میں ہرتال کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقعے پر تجار یونین کے صدر نے کہا کہ چترال بازار میں روڈ کو ون ۔وے کرکے ایک سائیڈ کو مکمل کار پارکنگ کے لیے کھول دیا گیاہے
جس سے با اثر افراد استفادہ کررہے ہیں۔تجار یونین کے صدر نے کہا کہ اسٹریٹ لائٹز کے مد میں 90 لاکھ صرف کیے گئے مگر اسٹریٹ لائٹز محض چھ دن
چلنے کے بعد خراب ہوگئے ۔تجار برادری کو پانی کا بھی سخت مسئلہ ہے پرانہ سبزی منڈی بازار سے لیکر بائی پاس بازار کے آخر تک پانی کی شدید قلت ہے۔
اس موقعے پر تجار یونین کے صدرنے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے۔سی چترال ساجد نواز کی جانب سے بغیر نوٹس کے 3 دوکانوں کو سیل
کردیا گیا جو کہ ایک غیر قانونی عمل ہے۔انہوں ضلعی انتظامیہ ،ڈی۔پی۔او ،ایس ،ایچ او کو مذکرات کی میز پر آنے کی دعوت دی اور کہا کہ اگرآج دوپہر 3 بجے تک تجار یونین کے ساتھ مذاکرات نہیں کیے گئے اور ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو احتجاج اور ہرتال کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
اس احتجاج اور ہرتال میں تجار یونین کے ساتھ ڈارئیور یونین چترال بھی شریک ہے۔
Facebook Comments