شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پشاور کی مقامی عدالت کابی بی فوزیہ کی طرف سے دائر کردہ ہرجانہ کیس میں ’’وزیر اعظم کو جنگ اخبار کے ذریعے نوٹس جاری کرنے کا حکم

پشاور کی مقامی عدالت کابی بی فوزیہ کی طرف سے دائر کردہ ہرجانہ کیس میں ’’وزیر اعظم کو جنگ اخبار کے ذریعے نوٹس جاری کرنے کا حکم

پشاور(چترال آفئیرز)پشاور کی مقامی عدالت نے ہرجانہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کو جنگ اخبار کے اشتہار کے ذریعے نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور کی مقامی عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیلئے دائر درخواست پر سماعت ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج شاہولی نے کی ۔ دوران سماعت وزیر اعظم عمران خان کی طرف سےعدالت میں آج بھی کسی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے جنگ اخبار کے اشتہار کے ذریعے نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔ واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ نے 50 کروڑ ہرجانے کا دعوی کیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ مجھ پر سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا ہے۔

 

Facebook Comments