شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / World Peace One Friendship at a time چلانے والی امریکی خاتون Dionne Haroutunian موٹر بائک پر پورے پاکستان کا سیر کرنے چترال پہنچ گئی۔

World Peace One Friendship at a time چلانے والی امریکی خاتون Dionne Haroutunian موٹر بائک پر پورے پاکستان کا سیر کرنے چترال پہنچ گئی۔

چترال(گل حمادفاروقی) فار ارٹ اینڈ اڈوینچر مشن چلنے والی امریکی خاتون ڈیونو ھارو ٹونین موٹر سائکل پر اپنے دو امریکی شہریوں کے ہمراہ چترال پہنچ گئی۔ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے امریکی سیاح خاتون نے کہا کہ وہ موٹر سائکل پر اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد سے چترال پہنچ گئی جہاں سے وہ وادی کیلاش جائے گی اور گلگلت کے راستے خنجراب وغیر ہ کی بھی سیر کرے گی۔امریکی خاتون نے کہا کہ پورے پاکستان کے لوگ نہایت اچھے ہیں مگر چترال کے لوگوں کی تو بات ہی کچھ اور ہے۔
امریکی سیاح خاتون نے کہا کہ چترا ل کے لوگ اتنے مہمان نواز ہیں کہ ہم جہاں جاتے ہیں وہاں کے لوگ ہمارا نہایت والہانہ استقبال کرتے ہیں اور ایک دکان سے ہم نے ڈرائی فروٹ خریدا انہوں نے پیسے بھی نہیں لئے بلکہ رات ایک ہوٹل میں کھانا کھایا انہوں نے ہمیں مہمان کہہ کرپیسے واپس کردئے۔
امریکہ سے نکلتے ہوئے دل میں محتلف شکوک و شبہات تھے مگر جب پاکستان آئی تو بات محتلف تھی۔ ہم تین ساتھی امن کا مشن چلا رہے ہیں اور پوری دنیا میں موٹر بائک پر گھومنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے لوگ نہایت مہذب ہیں اور یہ حطہ پورے دنیا میں اپنی مثالی امن کیلئے مشہور ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پورے دنیا کے سیاحوں کو پیغام دیا کہ وہ ضرور چترال آئے اور یہاں کے مثالی امن اور خوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہو۔ آحر میں امریکی سیاحوں نے ہمارے نمائندے کے ساتھ ایک گروپ فوٹ بھی بنوائی

Facebook Comments