شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / خیبر پختونخوا سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے لئے پوری طرح پرعزم ہے،چیف سیکرٹری نویدکامران بلوچ

خیبر پختونخوا سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے لئے پوری طرح پرعزم ہے،چیف سیکرٹری نویدکامران بلوچ

پشاور( نمائندہ چترال آفئیرز)چیف سیکرٹری حکومت خیبرپختونخوا نویدکامران بلوچ نے کہا ہے حکومت صوبہ خیبر پختونخوا سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے لئے پوری طرح پرعزم ہے اور اس سلسلے میں جانے والی کاوشوں میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے تاہم ہمارا ہدف پولیو کا مکمل خاتمہ اور ماحول میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کی موثر روک تھام ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہارپاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے پولیو کے خاتمہ میں معاونت کے عالمی ادارہ ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ (ٹیگ) کے چیئرمین جان مارک کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران کیاچیئرمین ٹیگ نے ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا کا بھی دورہ کیا اور یک اجلاس میں شریک ہوئے ای او سی کوآرڈینیٹر محمد عابد وزیر،پاکستان میں یونیسیف کے ٹیم لیڈر جان اگبور، ڈپٹی کمشنر پشاورعمران شیخ، ڈائریکٹرای پی آئی ڈاکٹر اکرم شاہ، یونیسیف کے ڈاکٹر جوہرخان، بی ایم جی ایف کے ڈاکٹر امتیازعلی شاہ، ڈبلیو ایچ او کے عبدی ناصر، این سٹاف کے ڈاکٹر اعجاز علی شاہ اور دیگر حکام نے شرکت کی اس موقع پر خیبرپختونخوا میں پولیو کے خاتمہ کی کاوشوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی چیف سیکرٹری کے ساتھ اجلاس میں ٹیگ کے چیئرمین جین مارک نے پولیو کے خاتمہ کے لئے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے زیراہتمام صوبہ میں تمام متعلقہ اداروں کی مربوط اور موثرکاوشوں کے نتیجہ میں خیبرپختونخوا پولیو کے خاتمہ میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نوید کامران بلوچ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبہ سے پولیو کے خاتمہ میں پوری طرح پرعزم ہے اور اس راہ میں حائل چیلنجز سے خوش اسلوبی سے نمٹ کر بچوں کو پولیو کے ہاتھوں معذوری سے محفوظ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو بھی موثر طریقہ سے روکا جارہاہے انہوں کے باوجود صوبہ کے طول و عرض میں پولیو کے خاتمہ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے وہ اگلے ہفتہ انسداد پولیو سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں ماحول میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے اب تک کی جانے والی کاوشوں میں پیش رفت کا جائزہ لے کرحکمت عملی واضح کی جائے گی ٹیگ چیئرمین بعدازاں پولیو کے حوالہ سے صوبائی دارالحکومت پشاور کی ہائی رسک یونین کونسل شاہین مسلم ٹاؤن بھی گئے۔

Facebook Comments