شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال کے شاہی خاندان کے ساتھ پندرہ سال ملازمت کے عرصے کو اپنی پوری زندگی کے لئے باعث فخر سمجھتا ہوں۔۔۔سابق سیکرٹری رشید احمد

چترال کے شاہی خاندان کے ساتھ پندرہ سال ملازمت کے عرصے کو اپنی پوری زندگی کے لئے باعث فخر سمجھتا ہوں۔۔۔سابق سیکرٹری رشید احمد

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) مہترچترال کے سابق سیکرٹر ی رشید احمد نے چترال کے شاہی خاندان کے ساتھ پندرہ سال ملازمت کے عرصے کو اپنی پوری زندگی کے لئے باعث فخر قرار دیتے ہوئے ہزہائی نس فاتح الملک علی ناصر اور شاہی خاندان کے جملہ ممبران کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ منگل کے روز جاری شدی ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں 2004ء اس خاندان کے ساتھ پہلے ہوٹل منیجر اور پھر سیکرٹری کو ہزہائی نس کے طور پرشاہی خاندان کے جملہ انتظام وانصرام کو سنھبالنے کی ذمہ داری گئی تھی اور یہ مشکل ذمہ داریاں انہوں نے پہلے سا بق مہتر ہزہائی سیف الملک ناصر اور پھر موجودہ مہتر فاتح الملک علی ناصر کے ساتھ انجام دینے کا موقع ملا اور اس دوران انہیں کام کرنے کی مکمل آزادی دی گئی اور ان پر پور ا پورا اعتماد کیا گیا جس کی وجہ سے ان میں خود اعتمادی بڑھ گئی اور وہ بہتر انداز میں ڈیوٹی سرانجام دینے میں کامیاب ہوگئے۔ رشید احمد نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیاکہ شاہی خاندان کے تمام شہزادوں نے بھی ان کے ساتھ بھر پور تعاون کیااور مجھے مہترچترال کانمائندہ سمجھ کربہت عزت دی۔ اس کے علاوہ چترال کے تمام علماء کرام،سیاسی نمائندگان،ضلعی انتظامیہ،چترال پولیس ،وکلاء برادری،صاحب نادرایڈوکیٹ،برق احمدایڈوکیٹ اورمحمدحکیم خان ایڈوکیٹ اور پامیر ریورویو ان ہوٹل اور اور شاہی قلعہ کے ملازمین کا بھی شکریہ اد اکیاہے۔
Facebook Comments