شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تھانہ دروش چترال میں پبلک لیزان کمیٹی(PLC) کی میٹنگ منعقد،،،پولیس افسران سمیت سیاسی و غیر سیاسی لوگوں کی شرکت۔۔۔۔!!!

تھانہ دروش چترال میں پبلک لیزان کمیٹی(PLC) کی میٹنگ منعقد،،،پولیس افسران سمیت سیاسی و غیر سیاسی لوگوں کی شرکت۔۔۔۔!!!

چترال: (ایم۔فاروق ) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چترال کے ڈی۔پی۔او محمد فرقان بلال صاحب کی ہدایت پر تھانہ دروش میں ممبران پبلک لیزان کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی ،جسمیں DSP دروش، SHO تھانہ دروش، ممبران پبلک لیزان کمیٹی سمیت علاقے کے سیاسی نمائندگان نے بھرپور تعداد میں شرکت کی ۔ اس تقریب کے موقع پر ڈی۔ایس۔پی دروش شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک اور جرائم کے خاتمے کےلئے تعاون کرنے پر PLC کی خدمات قابل تعریف ہیں، معمولی تنازعات کو حل کرنے، عوام کو مشکلات سے بچانے اور سستا انصاف فراہم کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر کمیٹی کے مشکور ہیں۔ اس دوران کمیٹی ممبران نے اپنے خطاب میں مقامی پولیس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ایس ڈی پی او دروش کی قیادت میں SHO بلبل حسن نے علاقے کو منشیات اور جرائم سے پاک رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اور آئندہ بھی ہم پولیس سے یہی توقع رکھتے ہیں۔ اسی طرح یہ تقریب دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!