شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال کے معروف قانون دان عبدالولی عابد ایڈووکیٹ کے فرزند خالد بن ولی آج مردان موٹروے میں حادثے کا شکار ہو کر انتقال فرما گئے ۔

چترال کے معروف قانون دان عبدالولی عابد ایڈووکیٹ کے فرزند خالد بن ولی آج مردان موٹروے میں حادثے کا شکار ہو کر انتقال فرما گئے ۔

مردان (نمائندہ چترال آفیئرز) چترال کے معروف قانون دان عبدالولی عابد ایڈووکیٹ کے بڑے فرزند ارجمند خالد بن ولی آج مردان موٹروے میں حادثے کا شکار ہو کر انتقال فرما گئے۔  خالد بن ولی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پی کے میں بطور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈائریکٹر (آفیسر) خدمات سر انجام دے رہے تھے، وہ کھوار زبان کے اعلیٰ پائے کا شاعر ، اسٹائلش پولو پلیئر اور معروف قانون دان بھی تھے، کے پی کے جوڈیشری میں بطور سول جج دو سال خدمات بھی سر انجام دیے تھے۔  چترال آفیئرز انتظامیہ اور ممبران عبد الولی عابد ایڈووکیٹ اور ان کے تمام خاندان اور خالد بن ولی کے جملہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں

Facebook Comments