شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اپر چترال میں زمین برف کی سفید چادر اوڑھ لی،،،سردی کی شدت میں اضافہ ،،کاروبار زندگی متاثر۔۔۔۔۔!!!!!

اپر چترال میں زمین برف کی سفید چادر اوڑھ لی،،،سردی کی شدت میں اضافہ ،،کاروبار زندگی متاثر۔۔۔۔۔!!!!!

چترال : ( ایم۔فاروق )گزشتہ دنوں سے ملاکنڈ ڈویژن سمیت ضلع چترال میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری ہورہی ہے۔ بالائی چترال کے دورافتادہ گاؤں لاسپور ،یارخون و دیگر علاقوں میں بھی برفباری ہوئی اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں کے روزمرہ کی معاملات اور کاروبار متاثر ہوگیا ہے ۔  سردی کی شدت کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہیں ۔
ان بارشوں کی وجہ سے زیریں چترال میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی اور سوختی لکڑی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ گولین گول کی بجلی بھی متاثر ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے
Facebook Comments