شہ سرخیاں
Home / پاکستان / عوامی شکایات کیلئے تھانوں میں رجسٹررکھوانے کافیصلہ

عوامی شکایات کیلئے تھانوں میں رجسٹررکھوانے کافیصلہ

پشاور۔(  چترال آفیئرز)تمام تھانوں میں عوامی سہولت کے لئے شکایات رجسٹر رکھوانے کا فیصلہ، عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے تھانوں میں آنے والے سائلین کی عزت و آبرو کا خیال رکھتے ہوئے ان کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں دوران ڈیوٹی اچھے اخلاق اور ایمانداری کا مظاہرہ کر نے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں تمام تھانوں کے محرر سٹاف کیساتھ منعقدہ میٹنگ کے دوران کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی سربراہی میں ضلع بھر کے تھانوں کے محرران کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال،ایس پی ہیڈ کوارٹر عبد السلام خالد، ایس پی سکیورٹی عنایت علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے میٹنگ کے دوران کہا کہ دوران ڈیوٹی ایمانداری اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ میں آنے والے سائلین کی عزت و توقیر کا خیال رکھتے ہوئے ان کی داد رسی کریں انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے سی سی پی او نے کہا کہ غفلت و لا پرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی انہوں نے مزید کہا کہ محرران کی کارکردگی کو باقاعدگی سے چیک کیا جائیگا

Facebook Comments