شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بالاخر اپر چترال ضلع کا وعدہ پورا کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بالاخر اپر چترال ضلع کا وعدہ پورا کر دیا

چترال ( محکم الدین ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بالاخر اپر چترال ضلع کا وعدہ پورا کر دیا ۔ اور منگل کے روز منسٹر ریوینیو شکیل خان نے اپنے آفس میں نوٹفیکیشن جاری کرتے ہوئے اسے ایم پی اے وزیر زادہ , رہنما تحریک انصاف عبدالطیف اور رحمت غازی کے حوالے کر دیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری ریوینیو کے علاوہ چترال کے تحریک انصاف کے رہنما اسرارالدین , سابق ناظم سرتاج احمد خان , قاسم خان,آفتاب ایم طاہر و دیگر موجود تھے ۔ نو ٹفیکیشن کی وصولی کے بعد ایم پی اے وزیر زادہ نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا
کہ یہ نوٹفیکیشن چترال کی تعمیرو ترقی کا پروانہ ثابت ہو گا ۔ اور چترال دن دگنی اورچوگنی ترقی کرے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس نوٹیفیکشن کا چترال کے لوگ کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے ۔ جو کہ آج جاری کر دیا گیا ۔ اور یہ چترال کے لوگوں کیلئے انتہائی خوشی کا مقام ہے ۔ منسٹر شکیل خان نے تمام حاضرین کو مبارکباد دی ۔اور اسے چترال کیلئے تاریخی دن قرار دیا ۔ انہوں نے یقین دھانی کی ۔ کہ نئے ضلع کے تمام مسائل بتدریج حل کئے جائیں گے ۔ اور کسی بھی مشکل کی صورت میں ہم حاضر ہیں ۔ اس موقع پر نئے ڈسٹرکٹ کے دفاتر کی تعمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے عبدالطیف اور رحمت غازی نے تجویز پیش کی ۔ کہ کاغلشٹ میں وسیع سرکاری زمین موجود ہے ۔ جہاں دفاتر تعمیر کئے جائیں ۔ تاکہ تمام لوگوں کو سہولت ملے۔ منسٹر سے اس بات سے اتفاق کیا ۔ اور کہا ۔کہ اس حوالے سےآپ کی تجاویز پر عمل کیا جائے گا۔ درین اثنا پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے نوٹفیکیشن جاری ہونے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیاہے ۔ واضح رہے ۔ اپرچترال ڈسٹرکٹ کی نوٹفیکیشن کا اعلان ایک سال پہلے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک نے چترال میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا ۔ اور ایک ہفتے کے اندر نو ٹفیکیشن مخالفین کے منہ پر دے مارنے کی بات کی تھی۔ لیکن ایک سال سے یہ اٹکا رہا ۔ اس کی وجہ سے چترال ایک قومی و ایک صوبائی سیٹ سے بھی محروم رہا ۔ جبکہ دوسری طرف پی ٹی آئی کے کارکنان کو نو ٹفیکیشن کے اجرا میں تاخیر پر مخالفین کے طعنے سہنے پڑے ۔ تاہم ایک سال بعد نوٹفیکیشن جاری ہوا ۔ جو کہ ضلع کو قانونی جواز مہیا کرے گی

 

Facebook Comments