شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / 28نومبر کی رات گورنر کاٹیج میں جشن اپر چترال میں شرکت کرکے چترالی عوام زندہ دل قوم ہونے کا ثبو ت دیں ۔ضیاء الرحمن صدر پی۔ٹی۔آئی یوتھ ونگ ،چترال

28نومبر کی رات گورنر کاٹیج میں جشن اپر چترال میں شرکت کرکے چترالی عوام زندہ دل قوم ہونے کا ثبو ت دیں ۔ضیاء الرحمن صدر پی۔ٹی۔آئی یوتھ ونگ ،چترال

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) آج مورخہ 26 نومبر بروز پیر بمقام PTI آفس چترال میں ڈسٹرکٹ یوتھ ونگ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر یوتھ ونگ ضیاء الرحمن صاحب منعقد ہوا۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اجلاس میں یوتھ ونگ کابینہ کے تمام ممبران نے شرکت کی اور صدر یوتھ ونگ ضیاء الرحمن صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عزت مآپ وزیر اعظم پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جس نے 8 نومبر 2018 کو اپر چترال کا نوٹیفیکیشن کرکے PTI گورنمنٹ نے اس وعدے کو عملی جامہ پہنایا ۔
جس پر یوتھ ونگ کابینہ نے وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ KPK محمود خان کا شکریہ ادا کیا

اور صدر PTI چترال عبدالطیف صاحب MPA وزیر زادہ صاحب کو انکی انتھک کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔یوتھ ونگ کے صدر جناب ضیاء الرحمن اور کابینہ نے چترالی عوام سے مطالبہ کیا کہ 28نومبر کی رات گورنر کاٹیج میں جشن اپر چترال میں شرکت کرکے زندہ دل قوم ہونے کا ثبو ت دیں ۔یوتھ کابینہ نے وزیر اعلٰی KPK محمود خان اور صدرPTI چترال عبدالطیف صاحب اور جناب MPA وزیر زادہ صاحب پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیااور چترال کے 56 کروڑ روپے مختص کرنے پر صوبائی حکومت و صدر عبدلطیف و MPA وزیر زادہ کا شکریہ ادا کیا۔یوتھ ونگ نے متفقہ طور پر اظہار علی شاہ کو فنانس سیکڑیری اور معین الدین کو ڈپٹی انفارمیشن سیکڑیری نامزد کیا۔آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ اجلاس اختتام پزیر ہوا۔

Facebook Comments