شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / گرم چشمہ روڈگزشتہ تین سالوں سے لاوارث ہو چکی تھی مگرڈرائیور یونین ضلع چترال کا شکریہ کہ جس نے اس جانب توجہ دلائی۔ صدر انجگان ڈرائیور یونین گرم چشمہ ، چترال

گرم چشمہ روڈگزشتہ تین سالوں سے لاوارث ہو چکی تھی مگرڈرائیور یونین ضلع چترال کا شکریہ کہ جس نے اس جانب توجہ دلائی۔ صدر انجگان ڈرائیور یونین گرم چشمہ ، چترال

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) انجگان ڈرائیور یونین گرم چشمہ کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز میں انتہائی شاندار الفاظ میں صدر تریچمیئر ڈرائیور یونین ضلع چترال صدر صابر احمد صابر اور جملہ اراکین محکمہ ورکس اینڈ سروس کے SDO اوراسٹنٹ کمشنر تحصیل چترال کا شکریہ ادا کیاگیا ہے۔کہ گرم چشمہ روڈ گزشتہ تین سالوں سے لاوارث ہوچکی تھی۔2015 کے تباہ کن سیلاب کے بعد گرم چشمہ روڈ کو مختلف مکانات پر غیر معمولی نقصانات پہچایا تھا اس دوران بھی اور اب تک انتظامیہ کی جانب سے ان نقصانات کی بحالی میں دانستہ طور پر تاخیر سے عوام کو مشکلات درپیش تھے ۔وہاں ڈرائیور برادری گاڑی ملکان براہ راست مالی نقصان کے ساتھ ساتھ مسلسل ازیت کا باعث بنی ہوئی تھی ۔ان حالات و مشکلات سے نکلنے کے لیے گرم چشمہ روڈ میں ملبے کی صفائی اور دیگر روکاٹوں کی صفائی بالخصوص کا ست کے مقام پر راستے کے درمیان پانی کا جمع ہونے سے وہاں سے گزرنا انتہائی مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوچکی ہے۔چونکہ صفائی کا کام شغور تک ہوچکی ہے ہمیں امید ہے کہ یہ صفائی کا کام تا گرم چشمہ تک بہت جلد مکمل ہوجائیگی ۔جس پر ہم انتظامیہ اور اس کام میں دلچسپی لینے والے تمام حضرات کا ہم تہہ دل سے مشکور ہیں۔
Facebook Comments