شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال کے ابھرتے ہوئے پروفیشنل فوٹو گرافر میرساجد احمد کو ڈی۔پی۔او چترال محمد بلال فرقان نے اچھی کارکردگی دکھانے پر تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ سے نواز۔

چترال کے ابھرتے ہوئے پروفیشنل فوٹو گرافر میرساجد احمد کو ڈی۔پی۔او چترال محمد بلال فرقان نے اچھی کارکردگی دکھانے پر تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ سے نواز۔

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) چترال کے ابھرتے ہوئے فوٹو گرافر میرساجد احمد کو ڈی۔پی۔او چترال محمد بلال فرقان نے اچھی کارکردگی دکھانے پر تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ سے نواز۔آج پیر کے روز ڈی۔پی۔او چترال کے دفتر میں ایک نشست منعقد ہوئی جس میں چترال گولدور سے تعلق رکھنے والے نوجوان فوٹوگرافر میر ساجد احمد کو اچھی کارکردگی اور فوٹو اینڈ ویڈیو گرافی میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ سے نوازا گیا۔

یاد رہے کہ میرساجد احمد ایک پروفیشنل فوٹو گرافر ہیں جو کہ چترال میں سیاحت کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں

اس کے علاوہ میر ساجد احمد چترال میں مختلف ایونٹز بھی کور کرتے ہیں۔ چترال میں سب سے پہلے پولو گراؤنڈ چترال سے لائیو پولو اسٹریمنگ شروع کیا۔ میر ساجد احمد چترال کی خوبصورتی کو کیمرے کی مدد سے مختلف زاویوں سے دنیا کو دیکھا رہے ہیں۔

میر ساجد احمد کے تصاویر اور ویڈیوز وقتا فوقتا چترال آفیئرز کے پیج پر شائع ہوتے رہتے ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

Facebook Comments