شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے بلدیاتی انتحاباتی مہم کا آغاز کردیا۔ بالائی علاقے اویر میں مہم جاری۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے بلدیاتی انتحاباتی مہم کا آغاز کردیا۔ بالائی علاقے اویر میں مہم جاری۔

چترال(گل حماد فاروقی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤ ں نے بلدیاتی
انتحابات کیلئے تیاری شروع کردی۔ مہم کا آغاز اویر سے کیا جہاں PTI کے
ضلعی صدر مستعفی ہوئے تھے اور اب اس نشست پر جاوید اقبال قسمت آزمائی
کررہا ہے۔ اس سلسلے میں اپر چترال کے صدر آفتاب احمد خان، سرتاج احمد خان
اور خالد احمد نے اویر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں اور عوام
سے بھی ملاقات کی اور ہائی سکول اویر کے سامنے عوامی اجتماع سے سرتاج
احمد خان اور آفتاب نے اظہار حیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے
اوویر سڑک کیلئے فی الحا ل دو کروڑ روپے منظور کئے ہیں مگر اس پر اس وقت
تک کام جاری رہے گا جب تک روڈ مکمل ہوکر یہاں ٹرک نہ پہنچے اور اس پر
چاہے جتنا بھی فنڈ خرچ ہو صوبائی حکومت جاری کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اوویر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ اوویر کیلئے دریا
پر آر سی سی پل تعمیر کیا جائے جس پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ اب 23
تاریح کو جو انتحابات آرہے ہیں ا س میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا اور اپنا
قیمتی ووٹ پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں استعمال کرے کیونکہ صوبے اور
مرکز میں ان کی حکومت ہے اور یہ امیدوار منتحب ہوکر عوام کی خدمت کرے گی

Facebook Comments
error: Content is protected !!