شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / نئے تعمیر شدہ فٹبال گراؤنڈ کا نام ہزہائنس سر ناصر الملک کے نام پر رکھاجائے۔سماجی کارکن اعزاز علی شاہ

نئے تعمیر شدہ فٹبال گراؤنڈ کا نام ہزہائنس سر ناصر الملک کے نام پر رکھاجائے۔سماجی کارکن اعزاز علی شاہ

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) سماجی کارکن اعزاز علی شاہ آف بلچ نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ نئے تعمیر شدہ فٹبال گراؤنڈ کا نام ہزہائنس سرناصر الملک کے نام پر رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہز ہائنس سر ناصر الملک نے ریاست چترال کے پہلے درس گاہ گورنمنٹ سکول کی بیناد رکھی تھی۔بعدازاں سکول کے طالب علموں کے کھیلنے کے لیے فٹبال گراؤنڈ کو بطور تحفہ دیا تھا۔آج یہ گراؤنڈ نئے تعمیر کے بعد صحیح معنوں میں فٹبال گراؤنڈ کی شکل اختیار کرچکی ہے اور عنقریب افتتاح کے بھی قریب ہے ۔اعزاز علی شاہ نے ڈی۔سی چترال ،ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ ،پرنسپل گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل سکول سے مطالبہ کیا کہ نئے تعمیر شدہ فٹبال گراؤنڈ کا نام ہز ہائنس سر ناصر الملک کے نام پر رکھا جائے۔
Facebook Comments