شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ”سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوئز کمیٹیشن“

”سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوئز کمیٹیشن“

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز)مؤرخہ 16 دسمبر کو جماعت اسلامی یوتھ چترال کی طرف سے سیرت النبی کوئز کمپیٹیشن کے تحت این ٹی ایس طرز ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا..جس میں ضلع بھر سے ایک ہزار طلباء نے ٹیسٹ میں قسمت آزمائی کی. اس ٹیسٹ کے لئے چترال کے چار مقامات پر ٹیسٹ سنٹر کا اہتمام کیا گیا.ٹیسٹ کی نگرانی کے لئے شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کا انتخاب کیا گیا. ٹیسٹ مکمل طور پر این ٹی ایس طرز کا تھا..جس میں طلباء کو سو نمبر حل کرنے کے لئے دئیے گئے. ٹیسٹ میں اول،دوئم اور سوئم پوزیشن لینے والوں کے لئے بالترتیب تیس،بیس اور دس ہزار کا انعام رکھا گیا ہے. نتائج کا اعلان ایک ہفتہ بعد متوقع ہے

 

Facebook Comments