شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بہت جلدمحراب نبی کے قاتل گرفتار ہوں گے اور مقتول کے ورثاء کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا۔محمود خان وزیر اعلی کے۔پی۔کے

بہت جلدمحراب نبی کے قاتل گرفتار ہوں گے اور مقتول کے ورثاء کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا۔محمود خان وزیر اعلی کے۔پی۔کے

پشاور (نمائندہ چترال آفیئرز) محراب نبی جیسے پھول کے قاتل اب نہیں بچ پائیں گے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا ٹیم ضلع چترال نے خصوصی طور پر ہنگامی بنیادوں پر کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
سوشل میڈیا ٹیم ضلع چترال کی طرف سے خواجہ خلیل نے وزیر اعلیٰ کے پی کے اور گورنر صاحب سے خصوصی ملاقات اور محراب نبی کے دردناک قتل کے حوالے سے بات کی تو وزیر اعلیٰ صاحب نے یقین دلایا ہے کہ انشاءاللہ بہت جلد محراب نبی کے قاتل گرفتار ہوں گےاور مقتول کے ورثاء کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا۔موجودہ اور سابقہ قتل کے واقعات کے حوالے سے قرار داد بھی پیش کی گئی۔
تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم چترال کے نواجوان ایکٹیوسٹ خواجہ خلیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم چترال نے انشاء اللہ چترال کے بیٹے محراب نبی کو انصاف دلانے کے لئے بھر پور جدو جہد جاری رکھے گی.
اور اس ملاقات کے آخر میں وزیراعلیٰ محمود خان کی طرف سے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خواجہ خلیل کو اعزازی سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا۔
Facebook Comments