شہ سرخیاں
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا کے جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ کمپیوائزڈ.چترال جرائم پیشہ افراد 32

خیبر پختونخوا کے جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ کمپیوائزڈ.چترال جرائم پیشہ افراد 32

پشاور۔(   نمائندہ چترال )  خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے کی مختلف جیلوں سے سنگین جرائم کی سزا کاٹ کر رہا ہونے والے جرائم پیشہ افراد کے مکمل ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنا شروع کردیا ہے تاکہ ان کی حرکات و سکنات پر کڑی سے کڑی نگرانی رکھی جا سکے اور وہ دوبارہ ایسے جرائم کا ارتکاب نہ کرسکیں خیبرپختونخوا پولیس نے سال رواں کے دوران جیل سے رہا ہونے والے 981جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کردیا ہے۔

مردان نے 219، چارسدہ نے 194، نوشہرہ نے 242، صوابی نے 135، بونیر نے 80،دیر لوئر نے 424،چترال نے 32، ایبٹ آباد نے 120، ہری پور نے 123، مانسہرہ نے 107، بٹگرام نے 2، کوہاٹ نے 144، کرک نے 58، بنوں نے 224، لکی مروت نے 23اور ڈی آئی خان نے 122افراد کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کردیا صوبہ بھر کے پولیس کو تمام جرائم اور جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا بمعہ فنگر پرنٹس،کمپیوٹر ائز ڈقومی شنا ختی کارڈ،موبائل نمبر اور سابقہ جرائم کا ریکارڈفراہم کر دیاگیاہے ۔

مجرموں کی شناختی ایجنسی( CIA) اور دیگر پوائنٹس پر ڈیوٹی پر موجود اہلکار کسی بھی شخص کے بارے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف آلات جن میں وہیکل ویری فیکیشن سسٹم، آئڈنٹیٹی ویری فیکیشن سسٹم، کریمنل ریکارڈ ویری فیکیشن شامل ہیں ،کے ذریعے اسی وقت موقع پر معلومات حاصل کرسکتے ہیں خیبر پختونخوا پولیس کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی آلات(Tools)سے لیس کرنے کے بعد بہترنتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اور ملک بھر میں بالعموم اور خیبر پختونخوا میں بالخصوص پولیس کارکردگی کو مثالی قرار دیا جارہاہے۔

Facebook Comments