شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اے کے آر ایس پی کا لوکل کونسلز اور ایل ایس اوز کو تربیت فراہم کرنے کے لیے اٹھا یا جانے والا قدم انتہائی احسن ہے۔ حاجی مغفرت شاہ

اے کے آر ایس پی کا لوکل کونسلز اور ایل ایس اوز کو تربیت فراہم کرنے کے لیے اٹھا یا جانے والا قدم انتہائی احسن ہے۔ حاجی مغفرت شاہ

چترال(نمائندہ ) سول رجسٹریشن ،  صحت فینانسنگ  اور ماں بچے  کے حقوق  پر  ویلج کونسل اور   ایل ایس سوز کو تربیت فراہم کرنے کے لیے اٹھای جانے قدم انتہائی احسن ہے ۔ یہ بات آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے AQCESSپراجیکٹ کے تحت ضلع بھر سے آئے ہوئے بارہ مختلف ویلج کونسلوں اور لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (ایل ایس او) کے نمائندوں اور ویلجسیکرٹریوں کو صحت فنانسنگ ، ماں اور بچے کے حقوق پر آگاہی اور ویلج کونسل کی سول رجسٹریشن پر تربیت کاری کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے      مہمان خصوصی ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ  نے  کہی۔ انہوں نے مزید اپنے خطاب میں  کہا کہ کہ ویلج کونسل اور ایل ایس اوز کی بنیادی اہمیت ہے اور ان کے دو اہم نوعیت کے پروگرامات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اے کے آرایس پی نے درست قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے  محدود وسائل کے باوجود ویلج کونسلز کے کارہائے نمایاں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ویلج کونسلوں کے ناظمین اور ذمہ داران نے حکومت کی طرف سے خاطرخواہ حوصلہ افزائی نہ ہونے کے باوجود چترال کے طول وعرض میں سیلاب اور زلزلے کی صور ت میں قدرتی آفات کے اثرات کو کم کرنے اور مسائل ومصائب میں کمی لانے  کے حوالے سے  جو کارنامے سرانجام دئیے ، وہ  بہت ہی بہترین تھے ۔ انہوں نے سول رجسٹریشن کے حوالے سے کہاکہ یہ ہر شہری پر فرض ہے کہ وہ اسے قومی فریضہ سمجھ کر پیدائش وموت، نکاح وطلاق کی صورت میں رجسٹریشن کو یقینی بنائے اور یہی آگے جاکر قومی ڈیٹا بیس کو بھی اپ ڈیٹ کرنے میں مدد گار  ثابت ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں منصوبہ بندی کا فقدان اس لیے ہے کہ ہمارے پاس زندگی کے مختلف شعبوں کے حوالے سے  ڈیٹا کی کمی ہوتی ہے اور ہمارے منصوبہ کار بغیر کسی قابل اعتماد اعدادو شمار کے پلاننگ کرتے ہیں جوکہ آگے جاکر ناکامی پر منتج ہوتے ہیں۔ انہوں نے ویلج کونسلوں اور ایل ایس اوز کے ذمہ داران پر زور دیاکہ وہ سول رجسٹریشن کے عمل کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اپنی تمام صلاحیتیں اور توانائی بروئے کارلے آئے۔

Facebook Comments