شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / گورنمنٹ ہائی سکول کوغزی کے طالبعلم علی رضا صوبائی سطح کی اردو تقریری مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی،،،!!

گورنمنٹ ہائی سکول کوغزی کے طالبعلم علی رضا صوبائی سطح کی اردو تقریری مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی،،،!!

سوات : (ایم۔فاروق) تفصیلات کے مطابق ماہ اکتوبر کو نیب آفس پشاور میں ہونے والے مختلف اضلاع کے سکولوں کے طلباء کے مابین ہونے والی اردو تقریری مقابلے جس کا موضوع تھا ” بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کا کردار” میں گورنمنٹ ہائی سکول کوغزی کے طالبعلم علی رضا نے صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ واضح رہے کہ موصوف پہلے سال کی طرح اس سال بھی چترال میں ہونے والی ضلعی سطح کی اردو تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد صوبائی سطح کی تقریری مقابلوں کے لئے منتخب ہوا تھا اور صوبائی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی، بہترین کارکردگی کے اعزاز میں انکو آج سوات میں انعامات سے نوازا گیا۔

 

Facebook Comments