شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / دنیا میں صحیح معنوں میں انسانی زند گیوں میں یوٹرن لے آنے والا انقلاب اسلامی انقلاب تھا۔سینیٹر مشتاق احمد

دنیا میں صحیح معنوں میں انسانی زند گیوں میں یوٹرن لے آنے والا انقلاب اسلامی انقلاب تھا۔سینیٹر مشتاق احمد

چترال ( نمائندہ  ) دنیا میں صحیح معنوں میں انقلاب صرف ایک ہی ہے اور وہ ہے اسلام کا انقلاب جسے رسولؐ خدا نے نوجوانوں کی مدد سے برپا کردیا تھا اور یہ انقلاب ہے جس میں لوگوں کی زندگیوں میں مکمل یو ٹرن لے آیا اور معاشرے میں ایک سو اسی درجے کا پلٹا کھایاکہ قیامت تک اس کا نظیر پیش کرنے سے دنیاقاصر ہے اور اب وقت ہے کہ ہم اس کی طرف مراجعت کریں اور اپنے نوجوان کو پھر اسی کام کے لیے تیارکرنے کے لیے ان کی تربیت بھی ان ہی خطوط پرکریں ۔  یہ بات پیر کے روز چترال میں جے آئی ۔یوتھ کے زیراہتمام تقریب سیرت النبیؐ کے سلسلے میں ذہنی آزمائش کے پروگرام کی تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے  کہی۔

Facebook Comments