شہ سرخیاں
Home / پاکستان / ماہر تعلیم میجر جیفری ڈوگلس لینگ لینڈز 101 برس کی عمر میں وفات پا گئے ۔

ماہر تعلیم میجر جیفری ڈوگلس لینگ لینڈز 101 برس کی عمر میں وفات پا گئے ۔

لاہور(نمائندہ چترال آفیئرز) وزیراعظم عمران خان اور ہزاروں علم کے پروانوں کے استاد میجر جیفری ڈوگلس لینگ لینڈز 101 برس کی عمر میںوفات پا گئے ۔وزیراعظم عمران خان کی اپنے استاد میجر جیفری ڈوگلس کے ساتھ ایک یادگار تصویر۔
ایچی سن کالج کے سابق استاد میجر جیفری ڈوگلس لینگ لینڈز اکتوبر 1917 میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے 101 برس کی عمر پائی۔
میجر ڈوگلس نےاپنی زندگی تعلیم کو عام کرنے کےلیےوقف کردیا تھا۔صوبہ خیبر پختونخواہ کے پسماندہ ضلع چترال میں تعلیم کے فروغ کے لیے بہت زیادہ کام کیا یہاں تعلیم و تدریس کے لیے اقدامات کیے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت چترال میں طالب علموں کو تعلیم کے زیور سے روشناس کرانے میں صرف کردیا۔
قائداعظم محمد علی جناح کی میجر ڈوگلس کو میڈل پہنانے کی ایک یادگار تصویر۔
میجر جیفری ڈوگلس 25 سال تک ایچی سن کالج میں شعبہ تدریس سے وابستہ رہے اور انہوں نے کبھی پاکستان کو نہیں چھوڑا۔
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے میجر جیفری کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان ایک عظیم استاد اور انسان سے محروم ہو گیا۔
Facebook Comments