چترال کے 18 تھانوں کے حدود میں PLC چترال(   گل حماد فاروقی)  ممبران سے
بچوں کےساتھ ذیادتی کے واقعات کی روک تھام کے سلسلے میں میٹنگ کا اہتمام
کیا گیا ۔اس کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے
پولیس کے ساتھ مل کر واک میں شرکت کی ۔اس واک کا مقصد چترال کی عوام میں
بچوں سے ذیادتی کے واقعات کی اسباب اور اس کے سدباب کی آگاہی مہم اور
علاقائی سطح پر عوام میں شعور پیدا کرنا ،تاکہ ملک کے دیگر اضلاع میں پیش
انے والے واقعات سے بچا جاسکے ۔ چترال ایک پرامن ضلع ہے اس کے خوبصورت
ماحول کو کسی بھی صورت خراب ہونے نہیں دیں گے ۔ اس سلسلے میں خصوصی
پروگرامات کئےجائیں گے تاکہ علاقہ میں غیر یقینی صورتحال سے بچاجاسکے۔اس
کے علاوہ انہوں نے عوام سے یہ استدعا کی کہ علاقہ کے متعبرات مساجد کی
سطح پر اس سلسلے میں اعلانات کرائیں ۔