شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / گولین گول ہائیڈرو پاؤر ہاؤس اور ایس آر ایس پی کے بجلی گھر سے علاقہ کو بجلی کی فراہمی جلد از جلد شروع کی جائے۔بصورت دیگر حالات خراب ہوجائیگی جسکی زمہ داری مذکورہ اداروں پر ہوگی۔اہلیان علاقہ ایون

گولین گول ہائیڈرو پاؤر ہاؤس اور ایس آر ایس پی کے بجلی گھر سے علاقہ کو بجلی کی فراہمی جلد از جلد شروع کی جائے۔بصورت دیگر حالات خراب ہوجائیگی جسکی زمہ داری مذکورہ اداروں پر ہوگی۔اہلیان علاقہ ایون

چترال(نمائند ہ چترال آفیئرز)ایون بازارمیں چاردنوں سے گولین گول ہائیڈرو پاور اسٹیشن اور ایس آر ایس پی کی بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی کے لئے چار دن سے احتجاج جاری ہے۔وی سی ایون ٹو کے ناظم محمد بصیر ،نائب ناظم اکرام اللہ اور تمام جملہ ممبران یوتھ ایون اور اہلیان علاقہ نے اس احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پرزور مطالبہ کیا کہ محمد خان کی بجلی گھر سے ایون کو بجلی پوری نہیں مل رہی۔اور ایس آر ایس پی کی بجلی گھر سے بھی وی سی ایون ٹو کو بجلی نہیں دی جارہی جس کے وجہ سے اہلیان علاقہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔اُنہوں نے ایم این اے چترال اورچیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی سے بھرپور مطالبہ کیا کہ گولین گول ہائیڈرو پاؤر ہاؤس اور ایس آر ایس پی کے بجلی گھر سے علاقہ کو بجلی کی فراہمی جلد از جلد شروع کی جائے۔بصورت دیگر حالات خراب ہوجائیگی جسکی زمہ داری مذکورہ اداروں پر ہوگی۔
Facebook Comments