شہ سرخیاں
Home / پاکستان / صدر پی۔ٹی۔آئی ضلع چترال عبداللطیف کی وعدہ خلافی کے سبب نا صرف ہمیں بلکہ فائنل میچ دیکھنے آئے چترالی کمیونٹی کو ناامیدی او رشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جو کہ ان کی غیر ذمہ داری اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔سلمان افتخار علی شاہ انفارمیشن سیکریٹری چترال سٹوڈنٹز ویلفیئر ایسوسی ایشن ،لاہور۔

صدر پی۔ٹی۔آئی ضلع چترال عبداللطیف کی وعدہ خلافی کے سبب نا صرف ہمیں بلکہ فائنل میچ دیکھنے آئے چترالی کمیونٹی کو ناامیدی او رشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جو کہ ان کی غیر ذمہ داری اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔سلمان افتخار علی شاہ انفارمیشن سیکریٹری چترال سٹوڈنٹز ویلفیئر ایسوسی ایشن ،لاہور۔

لاہور (نمائندہ چترال آفیئرز) سی۔ایس ۔ڈبلیو۔اے لاہور کیاانفارمیشن سیکریٹری سلمان افتخارعلی شاہ نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ پی۔ٹی۔آئی ضلع چترال کے صدرعبداللطیف نے ہمیں ناامید کیا ہے باوجود چترالی عوام کا نمائندہ ہونے کے جسے چالیس ہزار عوام نے ووٹ دیا ہے۔لاہور میں جاری جی ۔ڈی لینگ لینڈکے نام سے فٹبال ٹورنمنٹ کے فائنل میں صدر پی۔ٹی۔آئی چترال عبداللطیف کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا ۔عبداللطیف نے چترال سٹوڈنٹز ویلفئیر ایسوسی ایشن کی دعوت پر بطور مہمان خصوصی قبول بھی کرلی تھی مگر عین میچ سے چند گھنٹے قبل جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے سی۔ایس۔ڈبلیو۔اے کے ممبران کی کال ریسیو نہیں کی حالانکہ عبداللطیف لاہور میں تھے اور انہوں نے فائنل میچ میں شرکت کی حامی بھری تھی۔ان کا کہنا تھا کہ افسوس صد افسوس صدر پی۔ٹی۔آئی چترال عبداللطیف نے چترال سے بھاری ووٹ لیے اور وہ چترالی عوام کی نمائندگی کرنا چاہتے تھے مگر ان کی لاپرواہی نے نا صرف ہمیں بلکہ فائنل میچ دیکھنے آئے چترالی کمیونٹی کو ناامیدی او رشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جو کہ ان کی غیر ذمہ داری اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
Facebook Comments